تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’شہناز آپ سن رہی ہیں‘ علی ظفر کا بھارتی اداکارہ کے نام پیغام

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھارتی اداکارہ شہناز گل کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران گلوکار و اداکار علی ظفر سے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ ‘وہ شہناز کے ساتھ کام کرنا بے حد پسند کریں گے’۔

دوران انٹرویو علی ظفر نے شہناز کو مخاطب کیا اور کہا ‘شہناز اگر آپ سن رہی ہیں اور دلچسپی رکھتی ہیں تو مجھے بے حد اچھا لگے گا اگر آپ میرے کسی گانے کی ویڈیو میں کام کریں’۔

بھارتی صحافی نے علی ظفر سے جب شاہ رخ خان کے ہمراہ کام کرنے کا سوال کیا تو گلوکار نے ہنستے ہوئے کہا ‘فی الحال تو میں شاہ رخ کے ساتھ پراجیکٹ نہ ہی کروں تو بہتر ہے، وہاں (بھارت میں) مشکلات پڑ جاتی ہیں’۔

واضح رہے کہ علی ظفر اس سے قبل بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ان کی اداکاری کو بھارت میں پسند کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -