جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

شہروز علی نواز کو پڑنے والا تھپڑ شائقین کو بھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل عشقِ جنون میں بزنس مین علی نواز کے بیٹے شہروز علی نواز کو پڑنے والا تھپڑ ڈرامے کے مداحوں کو بھا گیا۔

اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل عشقِ جنون آج کل ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے، اس میں شائقین شہروز (شجاع اسد) کی منفی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں، ڈرامے کی ساتویں قسط میں شہروز کی والدہ اسے پولیس کے چنگ سے بچانے کے لیے اس کے وکیل ماموں کے پاس لے کرجاتی ہے۔

قتل کی کوشش کرنے کے باوجود وہاں بی شہروز کا رویہ بہت لاپروائی والا ہوتا ہے، ایک موقع پر وہ اپنی ماں سے پوچھتا ہے کہ ایمن (ہیروئن) مر گئی؟

- Advertisement -

تاہم جب شہروز کو پتا لگتا ہے کہ ایمن (اشنا شاہ) کو ہوش آگیا ہے تو وہ اپنی ماں سے کہتا ہے کہ مجھے اسپتال کا پتا بتائیں تاکہ میں جاکر اس کا کام تمام کروں۔

یہ بات سن کر شہروز کا وکیل ماموں غصے میں آجاتا ہے اور کوئی موقع ضائع کیے بغیر شہروز کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ رسید کردیتا ہے، اس تھپڑ کی شہروز کو امید نہیں ہوتی اور وہ کافی حیران ہوجاتا ہے۔

اس دوران شہروز کا ماموں اسے اور اپنی بہن کو اپنے افس سے چلے جانے کا کہتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ میں تمہاری اور تمہارے کرمنل بیٹے کی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔

اے آر وائی کی اس نئی ڈرامہ سیریل میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد اور ماہ نور حیدر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ مداح ان کی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں