پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی دوسری اہلیہ صدف کنول کو اپنے اسٹائلش ہونے کا کریڈٹ دیا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ دنوں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اسٹائل ہیرو آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
شہروز سبزواری اور صدف کنول کی اس تقریب کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکار نے اپنے اسٹائلش ہونے کا کریڈٹ اپنی اہلیہ ماڈل صدف کنول کو دیا۔
View this post on Instagram
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اسٹائل اداکار کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کا کریڈٹ میری اہلیہ کو جاتا ہے، انہوں نے ہی انہیں اسٹائل کرانا سکھایا، دراصل میں نے اسٹائل کرنا ہی اس وقت سیکھا اور شروع کیا جب صدف کنول میری زندگی میں آئیں۔
شہروز سبزواری نے وضاحت دی کہ میں کبھی بھی اسٹائلش نہیں تھا، جب سے میری زندگی میں صدف کنول آئی ہیں تب سے میں نے اسٹائل کرنا سیکھا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ صدف کنول سے شادی سے قبل اور بعد کی تصاویر کو گوگل پر سرچ کرلیں، یہ حقیقت ہے کہ میں نے ماڈل سے شادی کے بعد اسٹائل کرنا سیکھا، مختصر ویڈیو کے اختتام پر صدف کنول مزید کہتی ہیں کہ دراصل اسٹائل کپڑوں سے نہیں بلکہ شخصیت سے آتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول اور شہروز سبزوری نے مئی 2020 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگست 2022 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
شہروز سبزواری کی صدف کنول سے دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی 2012 میں اداکارہ سائرہ یوسف سے ہوئی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی نورے بھی ہیں، دونوں کے درمیان 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔