ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
اے آر وائی نیوز نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے مستند نتائج ناظرین تک پہنچانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک بھر سے اے آر وائی نیوز کو غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں
اب تک قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 196 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار 85، ن لیگ 59، پی پی 44 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے، ایم کیو ایم 7، آئی پی پی 2، جے یو آئی، ق لیگ ایک، ایک نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔
الیکشن 2024 پاکستان: قومی اسمبلی کا مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ
این اے 35 کوہاٹ
غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 35 کوہاٹ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار شہریارآفریدی 128491 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے عباس آفریدی 57184 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔