جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے، شہریار خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بدتہذیبی کی انتہا کردی۔ ممبئی واقعے کے ڈیڑھ دن بعد بھی ششانک منوہر نے معذرت کا ایک لفظ نہیں کہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت سے وطن واپسی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 721کے ذریعے نئی ہلی سے لاہور پہنچے۔

ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ نجمہ شہر یار بھی تھیں۔البتہ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے بھارت کو ہرغمال بنارکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی دعوت پر وہاں گیا تھا۔ ممبئی میں ملنے پر تحفظات تھے، لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے اصرار کیا اور بھارتی حکام نے سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

معاملات حل کرنے گیا تھا اور آئی سی سی میٹنگ میں بھی بھارت سے سیریز کے حوالے سے جواب مانگا تھا لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

شہریار خان نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے امکانات بہت کم ہیں اور اگر 10 دن میں جواب نہ آیا تو سمجھیں گے کہ سیریز نہیں ہو گی۔

سیریز نہ کھیلنے کے نقصانات برداشت کرنے کو تیار ہیں۔ حالات ایسے رہے تو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا آئی سی سی صدر ظہیر عباس نے بھی کہا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جانا چاہئیے۔

شہریار خان نے کہا کہ اب دعوت نامہ ملا تو ہماری بھی شرائط ہوں گی۔ 8 سال سے بھارت سے نہیں کھیلے تو اب بھی فرق نہیں پڑے گا، لیکن کرکٹ میں پیش رفت سے باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں