تازہ ترین

شیخ عبدالرحمان السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کیا کہا؟

ریاض: رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زائرین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا زائرین زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں، امید ہے رمضان صحت و سلامتی کے ساتھ مسلمانوں کے لیے امن اور بہتری لائے گا، سعودی عرب کے لیے حرمین شریفین، عمرہ و حج زائرین کی خدمت انمول اعزاز ہے۔

شیخ سدیس نے کہا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولئ عہد کی قیادت میں زائرین کے لیے بہترین اقدامات کیے جاتے ہیں، زائرین کے آرام و راحت، امن و سلامتی کے لیے انتظامات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -