جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش سے نکلتے وقت موت ہم سے صرف 20 منٹ دور تھی، شیخ حسینہ

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش سے جان بچا کر فرار ہونے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ موت ہم سے صرف 25-20 منٹ دور تھی۔

بھارت میں موجود معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو موت ان سے اور ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ سے صرف 25-20 منٹ دور تھی، اس دن طلبا کی قیادت میں عوامی بغاوت کے بعد عوامی لیگ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

فیس بک پیج پر ان کی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ مختصر آڈیو پیغام میں شیخ حسینہ نے جان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی 2 مرتبہ جان لیوا حملوں میں محفوظ رہی تھیں، ان کا ماننا ہے کہ اللہ نے ان کی جان بچائی کیونکہ وہ ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا تھا۔

77 سالہ شیخ حسینہ جو 5 اگست 2024 سے بھارت میں موجود ہیں انھوں نے بنگلہ زبان میں ریکارڈ کی گئی آڈیو کلپ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں مارڈالنے کی سازش کی۔

خیال رہے کہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس واضح کرچکے ہیں کہ وہ بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، ہم ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

انسداد کرپشن کمیشن نے شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کے خلاف مختلف کیسز دائر کر دیے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں