منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شیخ حسینہ واجد بھارت میں ہی موجود ہیں اور افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینا چاہتی ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھارت میں آل پارٹیز  اجلاس بھی ہوا جس میں بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ شیخ حسینہ کا بھارت آنا باہمی وضع داری کا اقدام ہے۔

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے بنگلا دیشی بحران میں غیرملکی ہاتھ کے امکان کے سوال پر جے شنکر کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

ادھر نیویارک میں بھی بنگلا دیشی قونصلیٹ پر مظاہرین نے حملہ کیا اور شیخ مجیب الرحمان کی تصویر اتار دی، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں پچھلے کئی ہفتوں میں بہت سی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اموات کی رپورٹس پر افسردہ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں