پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اقتدار کے خاتمے سے قبل حسینہ واجد کے بیٹے نے فوج سے کیا اپیل کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صہیب واجد کی اقتدار کے خاتمے سے ایک گھنٹے قبل اپنے ملک کی فوج کی گئی اپیل سامنے آ گئی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کے جو گزشتہ روز وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد بھارت جا چکی ہیں۔ ان کے اقتدار کے خاتمے سے کچھ دیر قبل امریکا میں موجود ان کے بیٹے صہیب واجد جو ان کے مشیر بھی تھے نے اپنے ملک کی فوج سے جمہوریت کے تحفظ کی اپیل کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیب واجد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں فوج سے درخواست کی تھی کہ فوج اقتدار پر کسی بھی غیر منتخب کو قبضے سے روکیں۔

- Advertisement -

حسینہ واجد کے بیٹے نے بنگلہ دیشی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا فرض ہے کہ ملک پر ایک منٹ کے لیے بھی کسی غیر منتخب حکومت کو اقتدار میں نہ آنے دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارے ملک میں اتنے برسوں میں جو ترقیاں ہوئیں وہ سب صفر ہوجائیں گی اور بنگلہ دیش پھر پیچھے چلا جائے گا۔ا

صہیب واجد نے مزید کہا کہ ٓئین کی حفاظت اور اسے بحال رکھنا بھی فوج کی ذمے داری ہے۔ اگر زبردستی کسی نکال کر اقتدار پر قبضہ کیا گیا تو ملک کی سالمیت کو خطرہ ہوگا۔

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ کیا کیا سامان لے گئیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں