بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

حسینہ واجد کے بیٹے نے اہم اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے باہر جانے پر ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا۔

بیٹے سجیب واجد نے انٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شیخ حسینہ بہت مایوس ہوئی ہیں وہ اب سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حسینہ اتوار سے وزیر اعظم کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔

- Advertisement -

بیٹے نے عوام کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پُرتشدد مظاہروں کےخلاف حکومت کاردعمل بالکل درست تھا۔

اپنے بیان میں سجیب واجد نے کہا کہ حسینہ واجد نےجب اقتدار سنبھالا تو بنگلہ دیش غریب اور ناکام ریاست تھی شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کو ترقی دے کر ایشیا کے ابھرتے ممالک میں شامل کیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوئی تھیں۔

حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوئیں، انہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں