تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

حاکم دبئی شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں

دبئی : ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دور اندیشی سے دبئی کو عالمی شہر بنایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، حاکم دبئی 15 جولائی 1949 کو السنگاڈا میں پیدا ہوئے۔

شیخ محمد نے نجی استاد سے عربی اور اسلامی تعلیم حاصل کی اور 1955 میں ڈیرہ میں واقع الااحمدیہ پرائمری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، آپ نے شکار، باز بازی اور گھڑ سواری پر کم عمری میں ہی مہارت حاصل کرلی تھی۔

شیخ محمد بن راشد اگست 1966 میں برطانیہ کے بیل اسکول آف لینگویجز ان کیمبرج میں داخل ہوئے، آپ نے مونز آفیسر کیڈٹ اسکول ایلڈرشوٹ (موجودہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ) سے بھی تعلیم حاصل کی جہاں غیر ملکی اور کامن ویلتھ آفیسرکیڈٹ کی حیثیت سے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔

حاکم دبئی سنہ 1968 میں دبئی واپس آئے اور جس کے بعد شیخ راشد المکتوم نے آپ کو دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا، اس کے بعد آپ کو وزیر دفاع کا قلم دان سونپا گیا۔

واضح رہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دنیا کے سب سے کم عمر وزیر دفاع بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ شیخ محمد سے صحرائی سفر کے دوران سابق امیر ابوظبی شیخ زید(مرحوم) اور سابق حاکم دبئی شیخ راشد(مرحوم)ابوظی اور دبئی کے درمیان فیڈریشن قائم کرنے کے معاملات طے کیے،جسے لوگ آج متحدہ عرب امارات کے نام سے جانتے ہیں۔

شیخ راشد المکتوم نے سنہ 1995 میں شیخ محمد کو دبئی کا ولی عہد مقرر کیا، جس کے بعد شیخ محمد نے ڈیجیٹل اکنامی کے بےتحاشا نئے منصوبے شروع کیے اور ای گورنمنٹ کےلیے پہلا قدم اٹھایا اور دبئی اور متحدہ عرب امارات کو بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

خیال رہے کہ شیخ محمد صرف ایک ریاست کے حاکم نہیں بلکہ وہ ایک زبردست شاعر اور منصف بھی ہیں، رواں برس ہی شیخ محمد نے قصّتی کے نام سے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں 50 سالہ زندگی کے تجربات کو 50 کہانیوں میں قلمبند کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -