پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 50 غیر ملکی دورے کرنے والی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی پے، دہشتگردی کے خلاف ہمارے جوان جان دے رہے ہیں ہمیں دہشتگردی کی لائن میں کھڑا کر دیا۔
13جماعتوں کی سیاسی لاشیں الیکشن سے خوف زدہ ہیں عوام کے مسترد چہروں کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا نہیں قریب پہنچایا ہے ہتھکڑی خواتین کی تضحیک چادر اور چار دیواری کی تباہی یہ ان کی جمہوریت ہے ملک سنگین ترین بحران میں داخل ہو گیا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ زرداری 100 بلین ڈالر کی بات کرتے ہیں ہمارے پاس 3 بلین رہ گئے، آئی ایم ایف کے 5 دن رہ گئے حواس باختہ ڈار صحافیوں کو طمانچے مارتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سیر و سیاحت کمپنی کی مشہوری کے دوروں پر ہیں، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک میں کیا ہوگا، 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری بندبےروزگارنوجوان یونان کےسمندر میں مہنگائی لوڈشیڈنگ آسمان پراشرفیاں موج میلہ کررہےہیں غریب کاکوئی پرسان حال نہیں الیکشن یاسلیکشن فیصلہ ہوناہےاب اللہ اورعدلیہ سےہی آخری اُمید ہےحکومت کامسائل پرنہیں تقریروں اور تصویروں پرزورہےعوام کومزیدبےوقوف نہیں بنایاجاسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بند بے روزگار نوجوان یونان کے سمندر میں ڈوب گئے، مہنگائی لوڈ شیڈنگ آسمان پر، اشرافیہ موج میلہ کررہے ہیں، حکومت کا مسائل پر نہیں تقریروں اور تصویروں پر زور ہے۔