اشتہار

عام انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عام انتخابات سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئےالیکشن پرمعاملات طےپا گئے ہیں.

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبرمیں الیکشن تاریخ ملنی جارہی ہے، اسی دوران نئےالیکشن کمیشن کا قیام جبکہ
نگران حکومت کا فیصلہ بھی ہونے جارہا ہے، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے نام لئے بغیر آصف زرداری سے متعلق کہا کہ نئے الیکشن پر قرنطینہ والےبھی مان گئے،صرف فضل الرحمان رہ گئے ہیں۔

 ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالرڈھائی سو روپے کا، بجلی اورایل پی جی میں دس روپےکا اضافہ مارکیٹیں بندکرادےگا۔

انہوں نے لکھا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، نہ یہ عوام میں جانےکے قابل ہیں اور نہ ہی فرارہونے، اب تو یہ کسی کو باہرسے بلانےکےقابل بھی نہیں رہے۔

شیخ رشید نے لکھا کہ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اوراب پاکستان کی طرف آرہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں چار حکومتیں ختم ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں