لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میڈیکل کوچز سے متعلق کہا ہے کہ یہ قیام پاکستان سے قبل کی ہیں۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں میڈیکل کوچز قیام پاکستان سے قبل کی ہیں، ہفتے کے روز لاہور میں میڈیکل کوچز کے سلسلے میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا سڑکوں اور پلوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں، اب ریلوے سے متعلق بھی فیصلے ہوں گے، ایم ایل ون منصوبہ ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
کورونا وائرس؛ قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار
وفاقی وزیر کا کہنا تھا ریلوے کے پاس اسپتال اور ڈسپنسریز ہیں، اپنے ڈاکٹرز ہیں، ہم موذی وبا کے خلاف جو کچھ کر سکے کریں گے۔
یاد رہے کہ 30 مارچ کو پاکستان ریلوے نے کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے 300 کوچز کو آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کیا تھا، ان بوگیوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، اور ان میں کسی بھی طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام جدید طبی سہولیات و آلات بھی نصب کیے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر کی ہدایت پر ان کوچز میں ماہر طبی عملہ بھی تعنیات کر دیا گیا ہے، شیخ رشید نے میڈیکل کوچز کا دورہ کر کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔