جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کورونا وائرس؛ قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریلوے کراچی ڈویژن نے کورونا وارئس کے پھیلاؤ کےپیش نظر احسن اقدام کرتے ہوئے قرنطینہ اسپیشل ٹرین تیار کر لی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے کراچی ڈویژن نے قرنطینہ اسپیشل ٹرین کا قیام عمل میں لایا ہے۔

کینٹ اسٹیشن کراچی پر ریلویز ملازمین اور ورکرز کیلئے قرنطینہ اسپیشل ٹرین مختص کر دی گئی ہے، قرنطینہ ٹرین 3 اے سی سلیپر اور 2 اے سی بزنس پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

ان 5کوچز میں 36 افراد کو آئسولیشن میں رکھنےکی گنجائش ہےجوبڑھائی جاسکتی ہے، ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کورونا کےمشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے۔

ریلوے کا کہنا ہے کہ آئسولیشن رومز میں کورونا کےمشتبہ مریضوں کیلئے ہرممکن سہولت کا اہتمام ہے جب کہ ریلوے کا میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹےایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی دے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت بھی آئسولیشن رومز استعمال کر سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں