اشتہار

ویڈیو اسکینڈل میں مریم نواز پورس کی ہتھنی ثابت ہوں گی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو تباہ کردیا، ارشد ملک کے خلاف جو ویڈیو چلائی گئی وہ ان ہی کے گلے پڑ جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ اورفوج کوالزام دےکرکوئی ٹارزن نہیں بن سکتا، ججز کیس میں مریم نواز پورس کی ہتھنی ثابت ہوں گی کیونکہ ویڈیو ان کے گلے پڑ جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کے خلاف فیصلہ واپس بھی ہوا تو دوسرے میں انہیں سزا ضرور ہوگی، اس وقت شور مچانے والے وہی لوگ ہیں جن کا کیس فائنل اسٹیج پر پہنچ گیا۔ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر پیش گوئی کی کہ نوے روز بہت اہم ہیں، صورت حال اور سیاسی تجربے سے لگتاہے زرداری صادق سنجرانی کی حمایت کریں گے۔

- Advertisement -

 اُن کا کہنا تھا کہ زیراعظم عمران خان امریکاکےدورےپرجارہےہیں، اگر معاملہ طے ہوئے تو پاک افغان بارڈر پر واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی، مگر خبریں لگوائی جارہی تھیں کہ عمران خان کےدورےکا امریکا حکام کو علم نہیں مگر یہ بات بھی بے بنیاد ثابت ہوئی۔

وفاقی وزیر کاکہنا پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بہت اچھی ہونے جارہی ہیں،اب بین الاقوامی طاقتیں ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتیں کیونکہ چین،روس اور امریکا پاکستان کےساتھ ایک پیج پرآرہےہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے سال سال قید ہوئی مگر کسی نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا، عمران خان کو جتنا اقتدار میں بہادر دیکھا اتنا دوستی میں نہیں دیکھا،خان صاحب سےکل بھی بات ہوئی تو میں نےکہامجھ سےبڑابہادرکوئی نہیں ہے، عمران خان کو حکومت ایک دن کےفیصلوں سے نہیں ملی، اداروں کی10سال کی جدوجہدہے کیونکہ سب کو جمہوریت کےساتھ چلناپڑتاہے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان دو سال میں ملک کے حالت بہتر کرلیں گے، اندورنی معاملات خراب ضرور ہیں مگر وہ سب جلد ٹھیک ہوجائیں گے، صرف آصف زرداری یا نوازشریف کرپٹ نہیں بلکہ معاشرے کا بڑا حصہ کرپشن میں ملوث ہے، کرپٹ آدمی کہتاہے یس،سمجھدارآدمی کہتاہےاسےذرا بورڈ میں بھیج دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں