ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہیں اب سزائیں دیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، بہترہیں اب سزائیں دیں اورجان چھڑائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کاانجن دھواں دےرہاہے،30 جون سےسیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 9مئی واقعے پر سب کہہ رہے کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، بینظیر بھٹو ٹھیک تھیں اس نے فوری ہمیں سزا دی۔

انھوں نے بتایا کہ میراتعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے، جیسےکشمیر اورراولا کوٹ میں نکلے۔

یاد رہے ساق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں