منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

وزیرریلوے کا 30اکتوبر تک ریلوے ٹریکس کے قریب اسکول اور چھوٹی فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے تیس اکتوبر تک ملک بھرمیں ریلوے ٹریکس کے قریب اسکول اور چھوٹی فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹریک پر کھیلنے والے بچوں کے والدین کو پکڑیں گے، پہلے 50 دنوں میں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، 30 اکتوبر سے گرین لائن ٹرین میں وائی فائی دستیاب ہوگا، 8 ٹرینوں سے بڑھا کر 15 پر لے کر جائیں گے، پہلے 50 دنوں میں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب کا اضافہ ہوا۔

وزیرریلوے نے بولان ایکسپریس اکانومی کلاس کے کرائے میں30 فیصد تک کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 700روپے ہوگا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا صارف موبائل فون کے ذریعے اپنے سامان کو ٹریس کرسکیں گا، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اختیار ہوتا تو آج ہی مستقل کر دیتا، یہ اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوےکی زمینوں پرآبادغریبوں کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا، کراچی دھابیجی، کراچی حیدرآباد ٹرین اس ماہ کے آخر میں شروع کریں گے، کراچی سکھر ایکسپریس کو جیکب آباد تک چلائیں گے۔

وزیرریلوے نے کہا بچے کھیلنے کیلئے ٹریک پر آتے ہیں ، ہینڈز فری لگا کر ٹریک پر بیٹھتے ہیں، ٹریک کے قریب اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے ریلوے ٹریک کے ساتھ اسکول اور گراؤنڈ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹریک پر کرکٹ کھیلنے والے بچوں کے والدین کو پکڑیں گے۔

انھوں نے والدین سے درخواست بچوں کو دوسرے اسکولوں میں داخل کرادیں، لوگ ورزش کے لئے بھی ریلوے ٹریک کااستعمال کرتے ہیں۔

وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ سے ہٹ کرایک شخص کوبھی بھرتی نہیں کروں گا، ریلوے میں بڑی کرپشن ہوئی ،22 کروڑکا انجن 42 کروڑ میں خریدا گیا، 30 انجن کھڑے ہیں، آڈٹ کرانے کا سوچ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا سکھرروہڑی ریلوے اسٹیشن پرمفت وائی فائی کی سہولت دی، لوگ وائی فائی استعمال کرنے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، ریلوے اسٹیشن ریلوے مسافروں کیلئے ہیں، مفت کے وائی فائی کیلئے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ ہوں قیمتیں نیچے آنے کا انتظار کررہا ہوں، سب سے زیادہ خسارہ نارووال سیکشن کا ہے، ہر لوکو موٹیو کے ڈرائیور کو ایک جی پی ایس گھڑی تحفے میں دوں گا، جی پی ایس گھڑیوں کی قیمتیں ذرا نیچے آنے دیں۔

وزیر ریلوے نے کہا احسن اقبال کے حلقے میں ریلوے اسٹیشن پر 46 کروڑ خرچ کیے گئے، اس حلقےمیں موجود ریلوے اسٹیشن کی آمدن6لاکھ بھی نہیں، بحالی کے لئے نام پر ریلوے اسٹیشنوں کو تباہ کیا گیا۔

شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ کوچز کی فراہمی ریلوے کا سب سے بڑامسئلہ ہے، ہمیں جہیز میں ڈاکوؤں، چوروں اور لٹیروں کا چھوڑا ہوا خزانہ ملا ہے، ملک جس حال میں ملا اس کو چلانا آسان کام نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہے، نوازشریف کی نسبت شہبازشریف نے زیادہ لوٹ مار کی ہے، اب ڈاکوؤں،چوروں اورلٹیروں کی پکڑہوگی کوئی نہیں بھاگ سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں