اشتہار

جیل بھرو تحریک، شیخ رشید کل گرفتاری دینے کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک کل سے شروع ہو رہی ہے اور 22 فروری کو ہی میں بھی گرفتاری دینے کیلیے تیار ہوں۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ صدرعارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دے کر اپنا حق ادا کر دیا ہے۔ انہوں نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دی ہے یہ وہی تاریخ ہے جس رات عمران حکومت پر شب خون مارا گیا تھا۔ معلوم نہیں انتخابات ہوتے بھی ہیں یا نہیں لیکن اگر ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی اور قحط ہوگا۔

- Advertisement -

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو جماعت الیکشن سے بھاگتی ہے وہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا ہے۔ 88 وزرا کا کہہ رہے ہیں کہ تنخواہ نہیں لیں گے، کسی کا اعلان تو کریں۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت نہیں، تو بتائیں کون آپ کو لے کر آیا؟

سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس جعلی مقابلے کر رہی اور منشیات فروخت کر رہی ہے۔ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیا چوری کیں۔ میں نے اپنے فون کے پاسورڈ بھی دے دیے ہیں۔ علاقہ میرا پنجاب کی حدود میں ہے جب کہ ڈکیتی آبپارہ پولیس نے کی۔ امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں