منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان ریلوے میں اتنی صلاحیت ہے کہ میزائل بھی بناسکتاہے، وزیرریلوے شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس سال 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے ، پاکستان ریلوے میں اتنی صلاحیت ہے کہ میزائل بھی بنا سکتا ہے،  ریلوے چلے گی تو معیشت بھی چلےگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس سال 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے ایم ایل ون سے متعلق وزیراعظم کی قیادت میں پیر کو اجلاس ہے، کراچی سے پشاور تک تمام ٹریکس دوبارہ ٹھیک کریں گے، 4ماہ میں10 لاکھ لیٹر آئل بچایاہے۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوےکوامنگوں کےمطابق چلائیں گے، کچھ بھی ہوجائے20مال بردارگاڑیاں رواں سال چلائیں گے، 23مارچ کوعوام کیلئےوی وی آئی پی ٹرین کاافتتاح کریں گے، جوسہولت امیروں کوملتی ہیں وہی عام عوام کوبھی ملنی چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا صدرسےدرخواست کروں گامدثرنامی بچےکوتمغہ خدمت سےنوازیں، مدثر نے ریلوے کو فری ٹریکڑ دیئے ہیں، 10فروری سے کام کریں گے، چاہتا ہوں ریلوے کاملازم جہاں سےگزرے سراٹھاکرگزرے۔

چاہتا ہوں ریلوے کاملازم جہاں سےگزرے سراٹھاکرگزرے

ان کا کہنا تھا کہ ہم لاہورمیں کمانڈاینڈکنٹرول روم بنائیں گے ، ہرآدمی کی ریلوےپرنظرہے،ادارےکی بہترین کارکردگی ہوگی، گھربیٹھ کرٹرین کی جگہ دیکھی جاسکےگی۔

وزیرریلوے نے کہا سندھ میں ریلوےکاجال بچھادوں گا، پاکستان ریلوےمیزائل بھی بناسکتاہےاتنی صلاحیت ہے، پاکستان ریلوےچلےگی تومعیشت بھی چلےگی، رسالپورمیں دنیاکی بیسٹ انڈسٹری لگی ہوئی ہے ، لیکن ہم نے اسکا استعمال نہیں کیاایک پرزہ منگوانے کیلئے پہلے افسر بیرون ملک جاتا تھا اب ایسا نہیں ہوگاساری اسٹیل مل کا پہیہ ریلوے چلا سکتی ہےریلوے کی ایپلی کیشن جلد متعارف کروارہے ہیں ۔

سندھ میں ریلوےکاجال بچھادوں گا

شیخ رشید کا صحافی کی جانب سے نوازشریف کی صحت سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ میری اپنی صحت خراب ہےآپ کونوازشریف کی صحت کی پڑی ہے، ایک ماہ سےطبیعت خراب ہے پھر بھی آرہاہوں۔

میری اپنی صحت خراب ہےآپ کونوازشریف کی صحت کی پڑی ہے، صحافی کو جواب

انھوں نے مزید کہا لاہور سے کراچی نان اسٹاپ 2ٹرینیں چلانےجارہےہیں، یکم فروری سے 28 فروری تک میں ٹرین میں رہوں گا، گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں۔

پہلی فروری سے 28 فروری تک ٹرین میں رہوں گا اور ورلڈ ریکارڈ بناؤں گا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سڑک سےآلودگی ٹرین ہی ختم کرسکتی ہے، ساری فریٹ ٹرینوں کا ہیڈکوارٹر کراچی منتقل کرنے جارہاہوں، اسلام آباد میں شکایت سیل بھی بنارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں