راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہا تھا عمران خان حکومت بنائیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ 20 فیصد نتائج میں ہم 10 فیصد سے جیت رہے ہیں، جنہوں نے ووٹ دئیے اور جنہوں نے نہیں بھی دئیے شکر گزار ہوں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان نے قریبی رفقا کو بنی گالا بلا لیا ہے، نعیم الحق، فیصل جاوید، بابر اعوان اور افتخار درانی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے الیکشن میں کامیابی پر تقریر کی تیاری شروع کردی ہے۔
عمران خان کے پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں، کون سے نکات پر خطاب کیا جائے، عمران خان تیاری میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ
فواد چوہدری نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر عمران خان کا نام لیتے ہوئے قوم کو نئے پاکستان کی مبارک باد دی۔
دریں اثنا ملک بھر سے موصولہ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 103 سیٹوں پر برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ نکو 52 سیٹوں پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 32 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔