بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

‘آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، بھارت کی تمام سر سازشیں ناکام’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھارت کی تمام تر سازشیں ناکام ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت کی تمام سر سازشیں ناکام ہوئی ہیں، ہم آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ اس دورے سے خوش نہیں ،اس لئے ہندوستان نےکل مذموم حرکت کی ہے، مگرہم الرٹ ہیں، سیکیورٹی کے زبردست انتظامات پرپاک فوج سمیت پوری انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہندوستان اس دورے کے حوالے سے کچھ نہیں کرسکے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں، چھ اپریل تک پاکستان کے تمام شہر آسٹریلیا اور پاکستان کے میچز انجوائے کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہائی لیول کے سیکورٹی انتظامات ہیں انہیں صدر مملکت جتنی سیکورٹی دی گئی ہے، وفاقی صوبائی حکومتوں نے آسٹریلین کرکٹ کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے متعلق اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بھی انتہائی سخت سیکورٹی فراہم کی تھی لیکن وہ بھارت کی سازش میں آگئے لیکن امید ہے دیگر ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی طرح وہ بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کے دلدادہ ہیں اور اس کھیل سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، پاکستانی غیر ملکی مہمانوں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکرکٹ اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، اس سلسلے میں سی ڈی اے کو ہدایات ہیں فوری کرکٹ اسٹیڈیم ،فائیو سٹار ہوٹل کا ٹھیکہ دے۔

وفاقی وزیر نے آسٹریلین صحافیوں سے انگلش میں مخاطب ہو کر انہیں ویلکم کہا اور آسٹریلین ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں