راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب بدحال اوردل برداشتہ ہوگیا ، وزیرخزانہ عنقریب پھرپیٹرول اور بجلی قیمتوں پرقیامت ڈھانے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا امپورٹڈحکومت موت کےکنویں کےسرکس میں ناچ رہی ہے، غریب بدحال اور دل برداشتہ ہو گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری سےشہبازشریف تک تمام کیسوں کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے ، آصف زرداری ق لیگ کے دو وزیروں کو ساتھ رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں، اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔
امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے۔آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے دو وزیروں کو ساتھ رکھنے کے لیے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 14, 2022
سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیرخزانہ جلد دوسری بار پٹرول اوربجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں، آج قبر کا ریٹ بھی سات سے پندرہ ہزار روپے ہو گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج سات ارب ڈالر، فارن ترسیلات اورفارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں، اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔
وزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں سٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 14, 2022