اشتہار

الیکشن ہوں گے ، قوم تیاری پکڑے لے، 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن ہوں گے ، قوم تیاری پکڑے لے، سب کے لیے 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، سب سے زیادہ مشکل ککام اس کالج کو بنانا تھا، ہم نے کوشش کی ہر علاقے میں کالج اوریونیورسٹی بنے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں علم سے بڑی کوئی طاقت نہیں، ان پڑھ لوگوں کو بے وقوف بنایا جاسکتا ہے ،عقل بادام کھانے سے نہیں آتی، عقل بادام کھانے سے آتی تو پنساریوں کے بیٹے پی ایچ ڈی ہوتے۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خوشی ہے سی ایس ایس میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے ٹاپ کیا، میں چاہتاہوں اس شہر میں تعلیمی اداروں کی لہر ہو، ہم نے لاہور کو پیچھے چھوڑا ہے ،خواتین کی تعلیم میں نمبر ون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج بھی ہماری ہے عدلیہ بھی ہماری ہے ، قوم اس وقت عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کیلئے ترامیم کی ہیں ، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آجائے نیب زدہ لوگوں کانام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ تکنیکی طور پر ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے، ہمارے پاس پیناڈول نہیں ہے ، ملک بچانا سب کا کام ہے ، ملک ڈیفالٹ ہوگیا تو جن کو ضمانتیں رکھوائی ہیں وہ لوگ آجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑے لیے، 15 سے 30 دسمبر اہم ہیں ، سارے چوروں نے ڈرائی کلین کرائی ہے ، ایک چور رہ گیا ہے وہ بھی آجائے گا۔

پرویزالہٰی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اوروزیرخزانہ کی پریس کانفرنس سےظاہرہےڈپریشن کا شکار ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست ہے ان چوروں کو بھاگنے نہ دیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دور یا نااہل کرنےسے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا، پاکستان میں عدم استحکام عمران خان کو الگ کرنےسے ختم نہیں ہوسکتا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتابلکہ معیشت کی وجہ سے ٹوٹتاہے ، پاکستان کو سرحدوں پر نہیں معاشی محاذ پر خطرہ ہے، جو عوام کی دولت لوٹ کر جائے اسے چوک پر لٹکانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام ہوگا تو ہی چیزیں خوش اسلوبی سے چل سکتی ہیں، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں