تازہ ترین

‘آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش’

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی پائپ لائن میں، آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب پر یلغار جمہوریت پر تلوار غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہورمیں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی
اور پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پرلگی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پرنکلے گا۔

خیال رہے آئی ایم ایف کاقرض پروگرام غیریقینی صورتحال کاشکار ہے ، پاکستان اورآئی ایم ایف کی جنیوا بیٹھک بے نتیجہ رہی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور نیتھن پورٹر میں ملاقات محض سائیڈلائن رہی، وزارت خزانہ کے حکام اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی اسحاق ڈار کے ساتھ نہیں تھے اور آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے دورے کی کوئی تاریخ نہیں دی۔

Comments

- Advertisement -