اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جواب نہیں دے پائیں گے، جن کوقوم کےبجائےاپنی دولت عزیز ہوتی ہے، انکے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دولت اور اقتدار جن کو عزیز ہوتا ہے، ان کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے، پانچ اوور کا میچ رہ گیا ہے، کرپٹ لوگوں سے جان چھوٹے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ کوئی نہیں آئےگا، رات کو انہوں نے بڑی افطاری کی ہے کہ لوگ آئیں لیکن نہیں آئیں گے، اسحاق ڈار اپنا بیان ہی بھیج دیں تو کام تمام ہوجائے گا، اسحاق ڈار ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کو گولی دیتے رہے ہیں، اسحاق ڈار کے لیے ملکی بیورو کریٹ کیا چیز ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جواب نہیں دے پائیں گے، ملک سے باہر اتنا کچھ نکلے گا یہ لوگ بے نقاب ہوجائیں گے، ن لیگ کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔