اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کیسزختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا شرمناک اور افسوسناک ہے،سپریم کورٹ کاسو موٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈحکومت ایف آئی اے، نیب ، اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے، کیسز ختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈالنا شرمناک اور افسوسناک ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاسو موٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے، اب اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آجاتی ہے ، تاکہ بیورو کریسی دیانتدارانہ اور ایماندارانہ فیصلے کر سکے۔
جو امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز کے خاتمے کے لیے ایف آی اے ،نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے جو شرم ناک اور افسوس ناک ہے۔سپریم کورٹ کا سو موٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے۔اب اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اور ایمان دارانہ فیصلے کر سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 19, 2022
یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس نے حکومتی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی تحقیقات میں مداخلت پر ازخودنوٹس لیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا اعلیٰ حکومتی عہدیدار کرمنل کیسزمیں مداخلت کر رہے ہیں،خدشہ ہے مداخلت سے شواہد کو غائب یا ردوبدل کر دیا جائے گا۔