راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، وزیرداخلہ ، وزیر قانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو، ہو کر رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے بیان پر کہا کہ آصف زرداری بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ اپریل میں غربت کےہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41 لوگوں نے خودکشی کی۔
شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندر عید کی نمازادا کی، زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا خود نیک بن کر بیٹھ گیا۔
زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہےلیکن اپریل کےمہینے میں غربت کےہاتھوں ٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نےخودکشی کی جبکہ کل6لوگوں نےخودکشی کی ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کےاندرعیدالفطرکی نمازاداکی زرداری نےناکامی کاساراملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہےخود نیک پروین بن کربیٹھ گیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو، ہو کر رہے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سےمسئلہ حل کرایا، شہبازشریف،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں اور قوم یوم نجات کی تیاری کرے،عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا۔
الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہےگابلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالر امدادلایا نہIMF سےمسئلہ حل کرایاعدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہےشہبازشریف وزیرداخلہ وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں قوم یوم نجات کی تیاری کریں عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا اور ساری قوم سڑکوں پرہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023
سابق وزیر نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کرے، ورنہ یہ آئین وقانون کےشکنجےمیں پہلےہی خودآچکےہیں، الیکشن میں جاناسیاسی خودکشی کرنےسےبہترہے، فضل الرحمان وہاں لےجاکرمارےگاجہاں کوئی نہیں بچائےگا۔
جنرل عام منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہےجو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کرےگاحکومت عدلیہ کودھمکیاں دینےکےبجائےآئین وقانون کااحترام کرےورنہ یہ آئین اورقانون کےشکنجےمیں پہلےہی خودآچکےہیں الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنےسےبہترہےفضل الرحمان وہاں لےجاکرمارےگاجہاں کوئی نہیں بچائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2023