اشتہار

شہباز شریف پر23 مقدمات ہیں، اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ پی اے سی سے مستعفی ہوجائیں:شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر23 مقدمات ہیں، اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجائیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے پی اے سی میں جانے کا شوق ہے، سیاست کوسمجھتا ہوں، عمران خان اورپی ٹی آئی کی محنت دیکھی ہے.

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو  پتھری کی بیماری ہے، یہ توغریب کی بیماری ہے، انھیں کیسے ہوگئی، شہباز شریف پر 23 مقدمات ہیں، اسپیکر صاحب کو کہتا ہوں کہ ریمانڈ میں کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے.

- Advertisement -

انھوں نے بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کو میں نے کہا ہے، معافی مانگ لے، ورنہ میں بھی جواب دوں گا، بلاول نے میرے خلاف افسوس ناک زبان استعمال کی، میں تو بلورانی پیارسے کہتا ہوں.

شیخ رشیداحمد کا مزید کہا کہ مہنگائی ان لٹیروں اورچوروں کی وجہ سے ہے، قوم ان چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات چاہتی ہے، مہنگائی برداشت کرلی جائے گی، لیکن اگر چور باہر گئے تو سسٹم پرعوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا.

مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس : نیب ریفرنس میں شہباز شریف اورحمزہ مرکزی ملزم نامزد

وزیر ریلوے شیخ‌ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان کی محنت دیکھی ہے، ان کا ممنون ہوں، میری بات سنتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ اپنا دفترکراچی لے گیا ہوں، ٹرین چاہییں یا بوگیاں، دینے کے لئے تیار ہیں، ہم تیارہیں، ہمارے پاس کوچزہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں