جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مجھے لگتا ہے لاہور بم دھماکے میں پیغام دیا گیا ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بم دھماکے میں ایک پیغام دیا جاتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ لاہور دھماکے میں پیغام دیا گیا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ لاہور بچ گیا ہے۔

وہ آج لاہور میں ہونے والے دھماکے پر اے آر وائی نیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ہے لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دھماکا عمومی طور پر ایک پیغام ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس میں بھی پیغام ہے اور نوازشریف کو شہباز شریف نے آگاہ کر دیا ہے کہ اس راستے سے نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں وفاداری کے بغیر کوئی پولیس افسر نہیں لگ سکتا یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں پولیس اہلکارسیاسی وفاداری کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے اس لیے آج جیسے حادثات رونما ہو جاتے ہیں اور پولیس کو پتہ تک نہیں چلتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاست دانوں کو انتقام کی سیاست کوختم کرنا ہوگا وگرنہ انتقام کی سیاست ملک کو تباہ کردے گی چنانچہ میں متنبہ کرتا ہوں کہ سیاست باز رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں