پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں کچھ نیا نہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں کچھ نیا نہیں ہے اس وقت پرویز رشید حاوی ہوگئے ہیں.

شیخ رشید سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں کی ہے تاہم یہ بات حقیقت ہے کہ اس وقت پرویز رشید حاوی ہوگئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ تو پرویز رشید کا تھا اور ادارے بھی مانتے ہیں کہ چوہدری نثار ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں موجودہ حالات میں نواز شریف درمیانی راستہ نکال رہے ہیں، میرا مشورہ ہے کہ نوازشریف اپنے مشیر بدلنے چاہئیں.

یہ پڑھیں : عدالتی فیصلے پرمشرف کو بھیجا، ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرآنی چاہئے، نثار

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کراچی کا کچھ ٔپتہ نہیں، فوج نے وہاں آپریشن کیا اور امن و امان کو بحال کرکے کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنایا.

شیخ رشید نے کہا کہ آئین اور قانون کا بول بالا ہونا چاہیے اور کسی بھی شخص کو چاہے وہ کتنا بڑا ہی عہدہ کیوں نہ رکھتا ہو کو قانون کے تابع ہونا چاہیے اور سب کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیئے.


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں