جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں ، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ90 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، کرپشن تب ختم ہوگی جب کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں، اس ملک کو سپریم کورٹ نے بچانا ہے، کرپشن تب ختم ہوگی جب کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان مارشل لا کی نرسری سے نکلے، عدالت عظمی ہی آئندہ الیکشن کا فیصلہ کرے گی‌‌، جولوگ بھٹو کے ساتھ تھے وہی مشرف کےساتھ تھے، جو ہر حکمران کے ساتھ وزیر رہے وہ آئندہ90دن میں پھر وزیر ہوسکتے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 70 سال میں40.3بلین، ان4 سال میں35ارب ڈالرقرض لیا، گرمیوں میں بجلی،سردیوں میں گیس ملے گی تو جمہوریت قائم رہے گی۔

حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کل کی سماعت میں اہم فیصلے ہونے ہیں، حدیبیہ کیس دوبارہ کھلے گا یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا۔


مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے‘ شیخ رشید


شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع سالمیت پر شک کرے تو ملک کا کیا ہوگا، سپریم کورٹ کو اول اور اعلیٰ ادارہ سمجھتاہوں، 11 دسمبر سے پاکستان کا سیاسی اتار چڑھاؤ شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دھڑن تختہ ہوتا نظرآ رہا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا تھا کہ 200 ارب کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نواز شریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں