اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کے ساتھ جیئیں گے، لڑیں گے مریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔
https://twitter.com/ShoaibAmeer19/status/1175616570724368384
مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔