جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں‘ شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کوبحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 23 ہزارمیں سے 10 ہزار فوری درکارہیں، آج ہمیں 2031 نوکریاں دینے کی اجازت مل گئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یکم اکتوبر سے فیصل آباد ایکسپریس شروع ہوگی، ٹرین فیصل آباد سے واپس 2 بجے لاہور آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سولہ اکتوبر سے موہنجودوڑو ایکسپریس شروع کر رہے ہیں اور روہی ایکسپریس بھی جلد شروع کی جائے گی۔

وزیرریلوے نے کہا کہ کراچی سے لانڈھی تک ٹرین سروس شروع کر رہے ہیں، کراچی حیدر آباد ٹرین سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک خوشحال خان ایکسپریس جلد شروع کی جائے گی۔

وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

یاد رہے کہ 13 ستمبرکو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑا کر کے دکھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں