راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے دوستی کی طرف بڑھایا ہاتھ کٹ سکتا ہے لیکن کھی چھٹ نہیں سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مل کر ملک کا معاشی نظام بدل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی زیادہ دیر ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان ایک نیا پاکستان بنائیں گے، ایسا ملک جہاں خوش حالی ہوگی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ دھاندلی 2018 میں نہیں 2013 میں ہوئی تھی، ہارنے والے الیکشن کے نتائج کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا شیخ رشید بدلا ہوا ہے، پہلے والا نہیں رہا، عمران خان کے ساتھ مل کر ملک کو خوش حال بنائیں گے، ملکی معیشت بہتر کریں گے۔
آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، شیخ رشید
خیال رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھی نہیں چل سکتیں، جمہوریت کوآگے لیکر چلیں گے، تمام جماعتوں کےسامنے دوستی کا ہاتھ بنائیں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا، آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کے لئے کام کریں گے۔