جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مسافروں کے حق میں سخت فیصلے کرنا پڑے تو کریں گے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسافروں کی صحت، جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، مسافروں کے حق میں سخت فیصلے کرنا پڑے تو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں سانحہ لیاقت پور میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں وزیر ریلوے کو پیسنجراورفریٹ کےافسران نے بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسافروں کی صحت، جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کسی صورت کو تاہی برتنے والے کو نہیں چھوڑیں گے، مسافروں کے حق میں سخت فیصلے کرنا پڑے تو کریں گے۔

سانحہ تیز گام: وزارتِ ریلوے کے متعدد افسران معطل اور عہدوں سے برطرف

یاد رہے کہ 4 نومبر کو وزارت ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمے کے متعدد ملازمین کو تیزگام حادثے میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا، جن میں کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن گروپ سمیت ریلوے پولیس کے گریڈ 17 اور 18 کے چند افسران بھی شامل ہیں۔

سانحہ تیزگام کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف پاکستان ریلوے ( ایف جی آئی آر ) دوست علی لغاری انکوائری افسر مقرر کیے گئے ہیں، انکوائری سے متعلق پہلا اجلاس 9،8 نومبر کو ڈی ایس آفس ملتان میں ہوا جبکہ دوسرا اجلاس 12 نومبر کو میرپور خاص ریلوے اسٹیشن پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں