بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

اب اجمل پہاڑی بھی پارٹی سربراہ بننے کا اہل ہوجائے گا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل پاس ہونے کے بعد اجمل پہاڑی بھی کسی پارٹی کا لیڈر بن جائے گا آخر مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کے علاوہ کوئی اور امیدوار کیوں نہیں ملتا، ایک نااہل کو بچانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے.

شیخ رشید قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنا بھائی تک بطور پارٹی لیڈر قبول نہیں چنانچہ ایک شخص کے لیے جمہوریت کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے اور صرف ایک شخص کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، آج جمہوریت کے خطرے کا پہلا دن ہے، آج سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو چوروں کے ساتھ رائے دیتا ہے وہ چور ہی ہوتا ہے اور میں چور نہیں ہوں اس لیے آج اعلان کرتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا اگر یہ انتخابی اصلاحات نافذ ہوگئے تو کل اجمل پہاڑی بھی کسی جماعت کا سربراہ بننے کا اہل ہوجائے گا۔

اپنے خطاب میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے لندن میں حسین نواز کے دفتر میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی ہے اور ایک جیسے خیالات رکھنے والے لیڈرز کیا ملک کے خلاف گٹھ جوڑ کرنے کی کوشش کی ہے ؟ میں یہ بات کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن مجبور ہوگیا ہوں۔

خیال رہے کہ آج صدر پاکستان ممنون حسین کی ہدایت پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے سیشن میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیم سے متعلق بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا جسے اپوزیشن کی سخت مخالفت کے باوجود عددی اکثریت کے باعث منظور کرالیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں