ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ن میں سے ش نکلنے کی میری پیشگوئی پوری ہو گئی، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بہت پہلے کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی جو ا پوری ہوگئی نواز کی جگہ شہباز شریف نے لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اے ٹی سی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گا اور شہباز شریف کی سیاست چلے گی، یہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لے لی ہے۔

سینیئر سیاستدان سے سوال کیا گیا کہ کیا موجودہ حکومت چلتی نظر اا رہی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے وہی چلائیں گے۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو دیانتداری سے آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے گھروں کا چولہا جلے۔ جیلیں بھری ہوئی ہیں، لوگوں کو معافی ملنی چاہیے، ہم اپنی رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہے مگر حکومت 27 رمضان المبارک کو بے گناہ غریب لوگوں کے لیے عام معافی کا اعلان کرے۔

ان کا  کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے میں ہمارے خلاف 17 کیسز چل رہے ہیں جب کہ تین مقدمات کی تین تین نقول فراہم کی گئی ہیں۔ 11 کیسز میں اے ٹی سی میں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے اور ہماری خاموشی رنگ لائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں