تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھائی وزیراعظم تو ڈر کیسا؟ نواز شریف واپس آجاؤ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب بھائی وزیراعظم ہے تو ڈر کس بات کا ہے؟ نواز شریف وطن واپس آجاؤ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ناکام ہوگئی ہے جس کی ملک کے اندر اور باہر کوئی عزت نہیں۔ یہ حکومت نہیں‌صرف 27 کلومیٹر پر قابض قبضہ گروپ ہے۔ جس کے 75 وزیر ہیں، محکمے نہیں بس وزیر ہی وزیر ہیں۔ اب اسمبلی کی تحلیل اور استعفے کی منظوری کا فیصلہ بھی عدلیہ کریگی اور اوورسیز کو ووٹ کا حق، نیب کی ترمیم کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلی اور وزارت سے زیادہ عزت عزیز ہے۔ اگر کل استعفیٰ دینے جانا پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے۔ پنڈی کی نشانی ہےکہ بُرے وقت میں آدمی کو نہیں چھوڑتے۔ عمران خان نسلی اور اصلی ہیں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے اندر تو خود لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ یہ پارٹی عوام میں جانے کے قابل نہیں کیونکہ اب لوگ ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے۔ اگر یہ عوام میں جاسکتے تو الیکشن نہ کرا لیتے۔ جو اسلام آباد بلدیہ کے الیکشن سے بھاگ رہے ہوں وہ عام انتخابات میں کیسے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک انارکی اورخانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ ملک بھوک، پیاس اور مسائل کی چکی میں پس رہا ہے۔ حکمرانوں اپنی لپ اسٹک، پاؤڈر اور سرجریوں پر اربوں روپے نہ لگاؤ، عوام کا سوچو۔ لوگ بجلی کا بل اور آٹا نہیں خرید سکتے کہاں جائیں۔ انہیں اب آڈیو اور ویڈیو میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ الیکشن عمران خان کا ہے۔ ق لیگ نے بھی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے میرا نام لے کر گلے شکوے کیے ہیں لیکن ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں کا نوٹس نہیں لینا چاہیے۔ چوہدری برادران سے میرا رشتہ بہت حساس ہے۔ دو سے تین دن بڑے ہی اہم ہیں، اس لیے چپ رہنا ہی بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بقول جمعے کو اسمبلی توڑ دی جائے گی تو اگر جمعے کے دن اسمبلیاں ٹوٹنے جا رہی ہیں تو یہ کس طرح روک سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ بلاول لاپتہ ہے کدھر ہو واپس آجاؤ کچھ نہیں کہا جائے گا۔ بلاول دوروں پر اربوں روپے لگا رہے ہو کچھ سینٹری ورکرز کو دے دو۔

Comments

- Advertisement -