پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے مارچ اپریل میں الیکشن کا شیڈول آنے اور شریف خاندان میں اندرونی تقسیم کے دعوے کیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے ملک کی پل پل بدلتی سیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں شریف خاندان میں اندرونی تقسیم کا دعویٰ کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان اندر سے بٹ چکا ہے اور ن لیگ لا چارگی سے گزر رہی ہے۔ ان کو ڈر ہے کہ جو کیس ختم کرائے اس کا سپریم کورٹ سے کیا فیصلہ آتا ہے؟
سابق وفاقی وزیر نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ، اپریل میں الیکشن کا شیڈول آئے گا۔ یہ ملک ہے بنانا اسٹیٹ نہیں۔ پرویز الہٰی نے عمران خان کے کہنے پر آدھے منٹ میں ہی اسمبلی توڑ دی۔ اب ن لیگ والے بتائیں کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے یا نہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ایک اور شخص آٹے کی لائن میں انتظار کرتے ہوئےانتقال کر گیا۔ موجودہ حکمران عوام میں جانے اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔
دریں اثنا سینیئر سیاستدان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا ہے جس صرف بڑھکیں مار سکتا ہے۔ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں خانے چت کر دیا ہے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ کے پی اسمبلی بھی تحلیل ہوگی۔ سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے اس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی۔
وزیرداخلہ پورس کاہاتھی ثابت ہواصرف بڑھکیں مارسکتاہےعمران خان نےPDMکوچاروں شانےچیت کردیا4بلین سےکچھ زیادہ صرف ذخائررہ گئے ہیں سینکڑوں آپریشن ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونےکی وجہ سےملتوی ہورہےہیںKPKاسمبلی بھی تحلیل ہوگی سندھ اسمبلی سےبھی نکلیں گےاُس کےبعدقومی اسمبلی کی باری آئےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 13, 2023