ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شہباز لندن نواز شریف سے فائنل فیصلہ لینے جائے گا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف لندن جائے گا اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف نے فائنل فیصلہ لائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب ہفتہ 6 مئی کو لندن میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں اور ان کی اس روانگی کو سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے ملک میں جاری سیاسی بحران سے جوڑ دیا ہے۔

شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شہباز شریف لندن جائے گا اور نواز شریف سے فائنل فیصلہ لائے گا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان مسلم لیگ عوامی کا کہنا تھا کہ ملک میں اسحاق ڈار لیڈ کر رہا ہے جو یہاں سے نواز شریف کو مخبری کرتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی چوری اور سینہ زوری اکٹھے چل رہی ہے۔ جس دن سماعت ہوگی اس دن پتہ لگ جائیگا سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرے گا۔ ان شااللہ عدلیہ جیتے گی اور یہ ہاریں گے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومتی اتحاد اور اپوزیشن پی ٹی آئی کے درمیان ملک میں بیک وقت الیکشن پر مذاکرات میں تاحال کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں