تازہ ترین

’خدا ہے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں گرفتاری تک ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے ہاں دیر ہے مگر اندھیر نہیں۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میری اور میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ وہ میرے اسٹاف کو اٹھا کر لے گئی ہے، جب تک پولیس مجھے گرفتار نہیں کرلیتی میں ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطے میں رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف سپریم کورٹ ہی موجودہ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔ چادر اور چار دیواری کو روندنے والی ن لیگ دفن ہوگی اور یہ پی ڈی ایم کا کفن ہوگا۔ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات ناکام، بجٹ بحران، معیشت تباہ، دوست ملکوں سے کُٹّی یہ ہے حکومت کی کارکردگی، پہلے ہی غریب مر رہا اور ڈالر بڑھ رہا ہے انہوں نے اب دواؤں کی قیمت میں مزید 20 فیصد اضافہ کردیا۔

سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر عمران خان کو نا اہل یا مائنس کرنا ہے تو پھر پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے۔

Comments

- Advertisement -