اشتہار

سپریم کورٹ کیخلاف کوئی بھی اقدام ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دے گا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی بحران اور مسائل سے گزر رہا ہے سپریم کورٹ کیخلاف کوئی بھی اقدام ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملک کی موجودہ صورتحال اور سپریم کورٹ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدلیہ عظیم ادارہ اور آئین وقانون کے تابع ہے۔ سب پرلازم ہے کہ عدلیہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ اس وقت پاکستان بحران اور مسائل سے گزر رہا ہے، ایسے میں سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بات ہوئی تو یہ ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دے گا۔

- Advertisement -

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ سیاست کےاندھیروں میں سپریم کورٹ ہی روشنی کی امید ہے۔ یہاں سے ہی آئینی، قانونی اور جمہوری فیصلے آئیں گے۔ استحکام پیدا کیا جائے ورنہ عدم استحکام مزید بحران پیدا کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کرانے کا کہا ہے۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اگر الیکشن سے بھاگنے والے ہنگامہ آرائی کی طرف جائیں گے تو خود ہی قانون کے ریڈار میں آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں