جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

’نواز شریف اسٹبلشمنٹ سے اپنی ڈیل اور ہماری لڑائی چاہتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹبلشمنٹ سے اپنی ڈیل اور ہماری لڑائی چاہتا ہے۔

شیخ رشید نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، وہ اپنے لیے ریلیف اور ہمارے لیے تکلیف چاہتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے، وہ اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام اور ناپاک کوشش کرے گا لیکن اب مسئلہ سیاست نہیں ریاست ہے، نومبر بھاری اور فیصلہ کن ہوگا۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ 10 نومبر کو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ راولپنڈی پہنچے گا اور ان کا وہاں عظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ گندم نہ گیس اور نہ ایل پی جی ہے، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے، ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں، اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں