تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

‘مصیبت آے تو عمران خان کےساتھ کھڑے ہو جاؤ’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دوست وہ ہےجو امتحان میں دوست کےساتھ کھڑا ہو اگر مصیبت آے تو عمران خان کےساتھ کھڑے ہو جاؤ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ دنیا میں اس سے بڑی بےوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی حکومت کااب صرف ایک سال رہ گیاہے اس وقت عدم اعتماد کاکوئی فائدہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانےکی کوئی وجہ بنائے اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں دولت کا آخری انجام دیکھنا ہےتو آصف زرداری اور نوازشریف کو دیکھ لیں لوٹی ہوئی دولت ان کیلئےعذاب بن گئی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اس ملک میں 15تاریخ کے بعدسیاست شروع ہو رہی ہے اس دوران ملیشیایاسول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا اپوزیشن کو سیکیورٹی چاہیےتوہمیں بتائے اگرضرورت پڑی تواسلام آبادمیں فوج طلب کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں دوست وہ ہےجو امتحان میں دوست کے ساتھ کھڑا ہو اگر مصیبت آے تو عمران خان کےساتھ کھڑے ہو جاؤ۔

Comments

- Advertisement -