تازہ ترین

‘قوم اور عمران خان کو الگ نہیں کیا جاسکتا’

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ عمران خان اور قوم کو الگ کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، قوم اور عمران خان کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ تیرہ پارٹیاں عمران خان کے خلاف نکلی ہیں ان کا مقصد خان کو دیوار سے لگانا ہے، ان تیرہ پارٹیوں کی اپنی قبریں لکشمی چوک پر بنیں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے جہاں جاتےہیں چور چور کے نعرے لگ جاتے ہیں، یہ چور حکمران آئی ایم ایف کےمطالبات کیلئےملک کے اثاثے بیچنے جارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکل ٹوئٹ کرکےحکمرانوں کو بےنقاب کیا، عمران خان کے ساتھ عوام ہے اور فتح عوام کی ہی ہوگی، کوئی سوچتا ہے کہ عمران خان اور قوم کو الگ کیا جاسکتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،میں عمران خان کے ساتھ کھڑاہوں اور قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف عمران خان حکم دیں
دفعہ ایک سو چوالیس کے144ٹکڑےکردیں گے۔

اپنی پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ شہبازگل پر جو تشدد ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ،مجھے ایک اور کتاب بھی لکھنی ہے، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جوڈو کراٹے اور بینکاک کے شولے
نہیں، اکتوبر اور نومبر میں الیکشن ہونے چاہیے۔

Comments

- Advertisement -