ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے نمازجمعہ سےپہلے کی ڈیڈ لائن دیدی اور کہا کہ نبیﷺکے نام پر قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی اور کہا کہ نمازجمعہ سے پہلے ترمیم واپس لیں،حکومت کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔

شیخ رشید کا اعلان نے اعلان کیا کہ ترمیم نہ کی گئی تو ملک میں تحریک چلاؤ گا، نا اہل شخص کے لئے حلف نامے کو اقرار نامے میں بدلا گیا، نبیﷺکے نام پر قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری غیر موجودگی میں اسپیکر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس رکھ لیا، معاملہ میں نے اٹھایا اور مجھے اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا، ٹی وی پر چلتی خبردیکھ کرمعلوم ہوا، اسپیکر نے کلریکل غلطی قرار دے کر غلط بیانی کی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے حلف نامےمیں تبدیلی جان بوجھ کر کی، کلریکل غلطی میں بس ایک لفظ ہی تبدہل کرنا تھا؟ معاملہ حکومت کے گلے پڑ گیا، نیا ترمیمی بل لانا ہوگا۔


مزید پڑھیں : حکومت ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے کو پہلے والی شکل میں لانے پر متفق


اس سے قبل حکومت نے جلد بازی میں منظور کیے گئے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں سنگین غلطی کو کلیریکل غلطی قرار دے دیا۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حلف نامے کو پہلے والی شکل میں واپس لانے کے لیے ترمیمی بل لایا جائے گا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حلف نامے کی اصل شکل میں بحالی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ معاملے پر آج ہی مشاورت کر کے کل قومی اسمبلی میں لائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں