اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ہے نوازشریف ملک کو تباہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام "اعتراض ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور پاک فوج کو بدنام کرنا نوازشریف کا ایجنڈا ہے. نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، شہبازشریف کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں.
انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی کا کیس 80 فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزارت عظمیٰ ختم ہوتے ہی ایل این جی کا کیس نکل آئے گا.
[bs-quote quote=” نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، شہبازشریف کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں، وہ مجیب الرحمان کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، انھوں نے چوروں کو اسٹیئرگ پر بٹھا کر ملک کو تباہ کردیا.
انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا ماحول خراب کیا جارہا ہے، را اور موساد جو کام نہ کرسکیں، وہ یہ کر رہے ہیں، لگتا ہے چند دنوں بعد نواز شریف کارگل پر بھی گُل افشانی کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گرمی اور متوقع طوفانی موسم میں الیکشن آگے بھی چلا جاتا ہے، تو کوئی قیامت نہیں آ جائے گی، انتخابات چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے.
انھوں نے مذہبی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وقت آتا ہے، مولوی استعمال ہوجاتےہیں، پرویزمشرف کو اقتدار کی لالچ لے ڈوبی تھی.
انتخابات خونیں ہوں گے، چیف جسٹس اے پی سی بلائیں: شیخ رشید
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔