جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بغاوت کالفظ کیپٹن(ر)صفدرنے21گاڑیوں کےپروٹوکول سےسیکھا،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں،  بغاوت کا لفظ کیپٹن (ر) صفدر نے 21گاڑیوں کے پروٹوکول سے سیکھا، اللہ پر بھروسہ ہے، میرے ہاتھوں اسلام دشمنوں کو سیاسی شکست ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کیپٹن (ر) صفدر کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیوپیغام میں شیخ رشید نے کہا جوڈیشل مارشل لاکامطلب چیف جسٹس نوے یا ایک سو بیس دن کیلئے شفاف حکومت منتخب کریں اور فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت شفاف الیکشن کیلئے ہدایت دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بغاوت کا لفظ کیپٹن صفدر نے پروٹوکول کی اکیس گاڑیوں میں سیکھا، میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں، کیپٹن (ر)صفدرکے9ارب،ایل این جی پر کرپشن پردرخواست دی، چیف جسٹس کےحکم سےنیب کوکرپشن کیخلاف درخواست دی۔

- Advertisement -

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نوازشریف صاحب میں منی لانڈررنہیں، میراکوئی بیرون ملک اثاثہ اورنہ ہی کوئی اولادہے، ایک کاہندسہ جمع نہیں کیاتواسکا یہ مطلب نہیں کہ دستاویزات غلط ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی رونےوالانہیں جوروتاپھروں گا، اللہ پربھروسہ ہے،میرےہاتھوں اسلام دشمنوں کو سیاسی شکست ہوگی۔


مزید پڑھیں :  شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر


یاد ریے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا  تھا کہ شیخ رشید نےآئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ  سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں