تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کرونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی، انہوں نے نجی لیب سے دوسری بار ٹیسٹ کرایا تھا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کے اسٹاف کے 8 افراد بھی کرونا سے متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جون کو شیخ رشید کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن میں چلے گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں اور احتیاط کریں، احتیاط ضروری ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

یہ پڑھیں: 4 مزید سیاسی رہنما کرونا وائرس کا شکار

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عثمان قادری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ثنا جمالی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -